ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / علی گڑھ مسلم یونویورسٹی میں جناح تنازع:اے ایم یو میں 5مئی تک بند رہیں گی انٹرنیٹ خدمات

علی گڑھ مسلم یونویورسٹی میں جناح تنازع:اے ایم یو میں 5مئی تک بند رہیں گی انٹرنیٹ خدمات

Sat, 05 May 2018 10:52:54    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اترپردیش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اسٹوڈنٹس یونین آفس میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویرکو لیکر وبال جا ری ہے۔جس کے بعد جمعہ کو ضلع افسران نے چار اور پانچ مئی تک شہر میں انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

ڈی یام چندر بھوشن نے دفعہ 144 کے تحت انٹرنیٹ خدمات کو بند کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔حکم کے مطابق جمعہ کی دوپہر دو بجے سے سنیچر کی آدھی رات تک شہر میںموبائل انٹرنیٹ سرو بند رہیں گی۔ساتھ ہی لوپ لائن اور لیز لائن بھی ٹھپ رہے گی۔ضلع افسران نے اے ایم یو میں موجودہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے جھوٹی افواہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔

واضح ہو کہ ہندووادی تنظیموں کے ذریعے جناح کی تصویر کو لیکر بابا سید گیٹ پر پتلا پھونکا تھا۔جس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی تھی۔جس کے بعد سے ہی اے ایم یو میں کشیدگی برقرار ہے۔

جمعرات کو اے ایم یو اسٹوڈنٹس یونین آفس  میں طےکیا گیا ہے کہ پانچ دنوں تک کلاس سے لیکر دیگر تعلیمی سرگرمیوں سے طلبا دور رہیں گے۔یہ فیصلہ  بھی لیا گیا کہ ان کے مطالبات نہیں پورے ہوں گے تو دوسرے یونیورسڑی کے طلبا کے ساتھ مل کر ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

اے ایم یو طلبا کا یہ بھی الزام ہے کہ سابق نائب صدرحامد انصاری کے تحفظ میں نئے مقرر کردہ ایس ایس پی اجے کمار ساہنی نے لا پرواہی برتی ہے۔ان کفورا ٹرانسفر کیا جانا چاہئے۔در اصل ساہنی کے چارج لیتے ہی طلبا پر لاٹھیاںبرسائی گئیں اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے گئے۔جس کے بعد طلبا میں غصہ ہے۔


Share: